ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : کنڑا ساہتیہ پریشد کے زیر اہتمام ہائی اسکول طلبا کے مابین کوئز مقابلہ

بھٹکل : کنڑا ساہتیہ پریشد کے زیر اہتمام ہائی اسکول طلبا کے مابین کوئز مقابلہ

Sat, 24 Dec 2016 21:15:04    S.O. News Service

بھٹکل:24/ڈسمبر  (ایس او نیوز)  کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے زیر اہتمام تعلقہ کے جالی سرکاری ہائی اسکول میں طلبا کے  مابین ’’ نم ناڈو نمگے شٹو گتو‘‘(ہماری ریاست کو ہم کتنا جانتے ہیں )عنوان پر کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

مقابلہ میں ہائی اسکول کے کل 28طلبا نے شرکت کی۔ جس میں پوترا نائک اول، ہریش نائک ، رام گونڈ، نین موگیر نامی تین طلبا دوم  اور اوشا نائک نے سوم انعام حاصل کیا۔ مقابلہ میں جیت حاصل کرنے والے طلبا کو ساہتیہ پریشد کے اعزازی صلاح کار، پرنسپال ڈاکٹر آر نرسمہا مورتی نے انعامات کی تقسیم کی۔ اس کے بعد وکاس پریشد رانی چن بھیرا دیوی شاخ کی طرف سے گرووندنا پروگرا م کے تحت ہائی اسکول کے صدر مدرس تمپا دیواڑیگا کی تہنیت کی گئی ۔ پروگرام میں مقامی صدر گنگادھر نائک، اعزازی خازن شری دھر شیٹھ، ایم آر نائک، سدھیندراکالج کے پرنسپال وریندر شانبھاگ ، پرکاش شرالی ، انیل آچاریہ ، شوبھا گوڈا ، جینتی نایک موجود تھے۔


Share: